ایس ایس پی ٹھٹھہ کا پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ گٹگا فیکٹری پر چھاپہ

20 افراد گرفتار، پولیس نے منشیات ایکٹ تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) ایس ایس پی ٹھٹھہ کا پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ گٹگا فیکٹری پر چھاپہ ، 20 افراد گرفتار، پولیس نے منشیات ایکٹ تحت کیس داخل کرکے لاکپ کردیا تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے سی آئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹھٹھہ کے اسلام پور محلہ میں عاشی خلیفہ نامے شخص کی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران عاشی خلیفہ موقع سے فرار ہوگیا ہے ، تاہم نے پولیس نے چھاپہ کے دوران 25 ھزارکی تعداد میں گٹکی کی تھیلیاں اور گٹکے میں استعمال ہونیوالا بڑے تعداد میں سامان برآمد کرکے گٹکا فیکٹری سے 20 افراد کوبھی گرفتار کرلیا ہے ، گرفتارہونیوالوں میں دلدار ، اقبال ، احسان ، غلام مصطفیٰ صابرو، فیض محمد ، دلاور علی صابرو، محمد افضل سموں ، فھیم سموں ، نیاز علی میمن ، شکیل میمن ، مجید بیلیچو ، عبایت سرکی ، نادر بیلیچو،ناھی مگسی ، مھرعلی بیلیچو،صابومگسی ، قاسم علی بیلیچو شامل ہیں ، پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف منشیات ایکٹ تحت کیس داخل کرکے لاکپ کردیا ہے ،

متعلقہ عنوان :