ٹھٹھہ ‘ تیزرفتار وین کے ٹکر میں راہ گیر جاں بحق

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:20

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) تیزرفتار وین کے ٹکر میں راہیگیر ہلاک تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی روڈ پر تیزرفتار مسافروین نے نامعلوم عمررسیدہ راہیگیر کوٹکرمارکر ہلاک کردیا ہے ، جس کی نعش کو سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کیا گیا ہے ، حادثے کے بعد ڈرائیوروین چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے وین کو تحول میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ،

متعلقہ عنوان :