وزیر اعظم اخلاقی طور پر نااہل ہو چکے وہ خود کو اقتدار سے الگ کر لیں, پوری قوم ان کو مستعفی دیکھنا چاہتی ہی, سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:10

وزیر اعظم اخلاقی طور پر نااہل ہو چکے وہ خود کو اقتدار سے الگ کر لیں, ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو اسلام آباد کے جلسہ میں عمران خان بھرپور خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اخلاقی طور پر نااہل ہو چکے اس لئے وہ خود کو اقتدار سے الگ کر لیں۔ پوری قوم وزیر اعظم کو مستعفی دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا جن کے لئے کیا وہ وزیر اعظم کے جوتے چاٹتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزراء عوام کی خدمت کی بجائے شریف خاندان کا دفاع کر رہے ہیں جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے وہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ حکمران ملک سے بھاگنے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں لیکن تحریک انصاف اس بار کسی کو جدہ بھاگنے نہیں دے گی سب کو ملک میں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔ عوام کرپٹ حکمرانوں سے عاجز آ چکے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اُن کو حساب دینا ہو گا۔