نواز شریف وزارات عظمیٰ کے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

اخلاقی طور پر وزیراعظم مستعفی ہوکر کمیشن کے سامنے پیش ہوں اس سے قانون کی بالادستی کو فوقیت ملے گی کمیشن کو بااختیار بناکر ہی شفاف تحقیقاتی عمل کو یقینی بنایا جاسکتاہے : سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:10

نواز شریف وزارات عظمیٰ کے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ،ثروت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزارات عظمیٰ کے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ،اخلاقی طور پر وزیراعظم مستعفی ہوکر کمیشن کے سامنے پیش ہوں اس سے قانون کی بالادستی کو فوقیت ملے گی ،ملک کے عوام کرپشن کا دروازہ سیاسی اور آئینی طور پر ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں ،بلیک منی کو وائٹ کرنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ،ملک کو کرپشن کی لعنت سے نجات دلاکر ہی غریبوں کو حقوق مہیا اور ملک کو آگے لیجایا جاسکتا ہے ،کرپشن اور پنامہ میں جتنے بھی سیاستدان ملوث ہیں ان سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر اخلاقی جواز کھودینے کے بعد میاں نوازشریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اداروں کی بالادستی کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا ،عوام سمجھتے ہیں عدالت عظمی کا فیصلہ آچکا ہے یہ فیصلہ کرپٹ عناصر کیلئے تلوار ثابت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا قائم کردہ کمیشن مستقبل کی تحقیقات فیصلے کی اصل حقیقت ہونگے ،کمیشن کو بااختیار بناکر ہی شفاف تحقیقاتی عمل کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ثروت ا عجاز قادری کا کہنا تھا کہ بد عنوانی اور کرپشن نے جہاں مسائل کو جنم دیا ہے تو دوسری جانب تعلیم ،انصاف اور قانون کو امیر غریب میں تقسیم کرکے معاشرے میں بگاڑ پید اکرنیکا سبب بھی بنی ہے ،بہتر وترقی یافتہ معاشرے کیلئے ضروری ہے کے عوام کو آئین کی روح کے عین مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ،آئین وقانون کی مکمل بالادستی ہوگی تو کرپشن ،دہشتگردی اور لاقانونیت جنم نہیں لیں گے ،بہتر معاشرے قانون کی بالادستی اور انصاف سے ہی قائم ہوتے ہیں ،آئین وقانون کی بالادستی میں ہی ترقی استحکام اور بہتر جمہوریت کا راز پوشیدہ ہے۔