نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ،عوام آصف زرداری کے ساتھ ہیں، مہرین انو ر راجہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:09

نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے ن لیگ کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اب نواز شریف جیسے حکمران کی ضرورت نہیں ہے، غریبوں پر کچھ رحم کریں ،اور انہیں زندگی سکون سے گزارنے دیں ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک پانامہ کی گونج پورے ملک میں سنائی دیتی رہی اور آخر میں فیصلہ شریفوں کے حق میں آگیا ، نواز شریف ب تو تو بچ گئے لیکن عوام ان کے اقتدار چھوڑنے تک پیچھے لگے رہیں گے۔نوازشریف کو جانا ہی ہوگا ،عوام نوازشریف کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔