آرمی چیف کی افغانستان میں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاط میں مذمت

دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ،مشکل گھڑی میں افغان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:46

آرمی چیف کی افغانستان میں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاط میں مذمت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں مزار شریف میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں افغان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ آرمی چیف نے افغان سکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔ (عابد شاہ)