سول سوسائٹی اور صحافی تنظیموں کا خواتین کیلئے تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات سمیت مختلف شعباجات میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سول سوسائٹی اور صحافی تنظیموں کے نمائندگاں نے پاکستان میں خواتین کیلئے تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف شعباجات میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ ہفتے کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیس اینڈ ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے منفی مساوات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیس اینڈ ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن کی سربراہ رومانہ بشیر نے کہا کہ پاکستان میں منفی مساوات کے حوالے سے حکومت اور دیگر اداروں کو مل جل کر اقدامات لینے چاہئے، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئندہ بات ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو خواتین کے اشوز کو اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشری مین اس حوالے سے شعور اور آگہی پیدا ہو، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹ کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے لیکن میڈیا کے شعبے میں خواتین کی تعداد ابھی بھی کم اور صرف دو فیصد کے قریب ہے اور انہوں نے ساتھ ساتھ امید کا اظہار کیا کہ اس میں آنے والے وقت میں اضافہ ہو گا، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے اور دیگر سینیئر صحافیوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو آگے لانے کیلئے معاشرہ کی اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ خواتین اپنا کام آزادی کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔

وقار)

متعلقہ عنوان :