پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا ، نواز شریف اور (ن) لیگ کی انا اور ضد جمہوریت کے لیے خطرناک ہے ، اعجاز چوہدری

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:42

پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا ، نواز شریف اور (ن) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا ہے ، نواز شریف اور (ن) لیگ کی انا اور ضد جمہوریت کے لیے خطرناک ہے ، نواز شریف اور ان کے بچوںنے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو سو جھوٹ بولے اور عدلیہ اور قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سے ہی (ن) لیگ کے درباریوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ ، عابد شیر علی، طلال چوہدری اور دانیال عزیز اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں انہیں ہر گھنٹے بعد پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں ان کا سرکاری خرچے پر علاج کروایا جائے تاکہ وہ مزید پاگل ہونے سے بچ سکیں ، ن لیگ کے درباریوں کی فو ج آل شریف کو جتنا مرضی بچانے کی کوشش کر لے مگر وہ انہیں نہیں بچاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف برادران ملک و قوم کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،تحر یک انصا ف پر الزام ترشی کر نے والے خود بند گلی میںپھنس چکے ہیں،پانامہ ذدہ حکمران عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں ۔شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں ، پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا کٹھا چٹھا پوری دنیا کے سامنے کھو ل کر سامنے رکھ دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔