بنوں:حمل اور زچگی کے عمل میں زچہ بچہ کی زندگی محفوظ بنانے کے حوالے سے شعور آگاہی سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:35

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء)حمل اور زچگی کے عمل میں زچہ بچہ کی زندگی محفوظ بنانے کے حوالے سے شعور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا خواتین حمل اور زچگی کے دوران ماں اور بچے کی زندگی بچانے کیلئے تمام لوازمات پر پورا اتریں گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم آئی ایم سی ایچ ای کے زیر اہتمام خواتین کیلئے زچہ بچہ کی زندگی محفوظ بنانے کے حوالے سے شعور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار سے لیڈی ڈاکٹر راحیلہ صبغت ،لیڈی ڈاکٹر ریحانہ عالمزیب اور چیف کوارڈینٹرعبدالقیوم نے کہا ہے کہ اکثر حمل اور زچگی کے دوران ہماری لا شعوری کی وجہ سے ماں یا بچے کی زندگی یا تو ختم ہو جاتی ہے یا پھر زندگی بھر کیلئے اپاہیج بن جاتے ہیں اس لئے ہمیں چاہیئے کہ مذکورہ مراحل سے ہم پوری طرح سے واقف ہوں اُنہوں نے کہا کہ خاتون کی حاملہ ہونے کا دورانیہ 9ماہ تک ہو تا ہے اس دورانیہ ہر خاتون کو چار مرتبہ معائنہ کروانا چاہیئے تاکہ اس دوران خاتون اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کی صحت کا اندازہ لگایا جا سکیں حاملہ خاتون حمل کے دوران گھر کی اہم رکن ہوتی ہے اس دوران گھر کے افراد کو چاہیئے کہ اس اہم رکن کا باقاعدگی اور پابندی سے خیال رکھیں اس کے علاوہ زچگی کے دوران کام کرنے والی کمیونٹی مڈ وائف کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے اور اس دوران ان کے پاس تمام اوزار موجود ہونے چاہیئے زچگی کے بعد بچے یا بچی کا وزن اور دیگر معائنے کروائے جائیں اور جلد سے جلد اُنہیں ماں کا دودھ پلایا جائے اور ابتدائی چار دنوں میں ماں اوربچے کو بخار ہونے کی صورت میں فوری علاج معالجہ کروایا جائے تاکہ ہر حال میں زچہ بچہ کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام خواتین شرکاء میں زچگی کے دوران استعمال ہونے والی اوزار پر مشتمل کٹ تقسیم کئے ۔