وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لاہور روٹس پر ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاروں کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:33

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لاہور روٹس پر ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لاہور میں روٹس پر ڈیوٹی دینے والے 2100 افسران اور اہلکاروں کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے اس مقصد کے لئے 7 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے۔ اضافی تنخواہ سے مستفد ہونے والوں میں ضلع پولیس، خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار، ایلیٹ فورس سمیت دیگر اداروں کے افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :