ڈسٹرکٹ بار کونسل بٹگرام کی نومنتخب کابینہ نے ضلع ناظم سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ایک قانون دان ہونے کے ناطے ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جملہ مسائل حل کرانے کی بھر پور کوشش کروں گا ، ضلع ناظم عطاء الرحمن

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:27

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ بار کونسل بٹگرام کی نومنتخب کابینہ نے ضلع ناظم سے اپنے عہدوں کا حلف لیا ،حلف برداری تقریب میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت سینئر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈسٹرکٹ بار کونسل کے نومنتخب صدر امیر محمد خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری شوکت حیات ایڈووکیٹ نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بار اور بنچ کے مابین فاصلے ختم کریں گے اور انکی حقوق کی پاسداری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم عطاء الرحمن ترند نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کی ویلفیئر کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک قانون دان ہونے کے ناطے ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جملہ مسائل حل کرانے کی بھر پور کوشش کروں گا تفصیلات کیمطابق ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ بار کونسل بٹگرام کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں نے ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترند سے اپنے عہدوں کا حلف لیا اس حلف برداری تقریب میں ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون ، ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان سمیت ضلع بھر کے سینئرو جونیئر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترنداور تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کونسل بٹگرام کاماضی میں مثبت کردار رہاہے ضلع کی تعمیر و ترقی میں بھی بار کونسل کی گراں قدر خدمات ہیں اس سال کی نومنتخب کابینہ سے امید ہے کہ وہ مقامی وکلاء برداری کے حقوق کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے ضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کی ویلفیئر کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک قانون دان ہونے کے ناطے میر فرض بنتا ہے کہ میں ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جملہ مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کروں نو منتخب صدر امیر محمد خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ان پر جو اعتماد کااظہار کیا ہے انکو کبھی بھی نہیں بھول سکتے ڈسٹرکٹ بار کونسل بٹگرام سے وابستہ وکلاء کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی