دنیا میں بہت سے حکمرانوں پر الزام لگے جنہوں نے اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ، سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میںبہت سے حکمرانوں پر الزامات لگے جنہوں نے اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا،نوازشریف کے لیے عزت کا بس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ آزادانہ تحقیقات کے لئے فوری استعفیٰ دے کروزارت عظمیٰ سے الگ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپاکستان کی تاریخ میں 20 اپریل تاریخی دن ہے، پہلی بار موجودہ عدالت نے اور اس کے ججز نے حکومت وقت اور ایک موجودہ وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ دیا کہ یہ کلین نہیں ہیں۔ ان کی دستاویزات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی طویل عرصہ سے کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ہم نے کرپشن اور سٹیٹس کو کے خلاف ٹرین مارچ ، جلسے ،جلوس کئے۔

ایوانوں میں بھی بات کی اور ہم نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا۔ فیصلہ یقینی طور پر منزل تو نہیں ہے لیکن کامیابی کی طرف پیش قدمی ہے ۔اب ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ آزادانہ تحقیقات اور انصاف کا علم بلند کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وزیراعظم پاکستان استعفیٰ دیںاس لئے کہ اگر وہ اس بڑی کرسی پر موجود رہے تو یہ ادارے غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :