نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے، شہزاد یونس شیخ

وزیر اعظم میں جرأت ہے تو استعفی دے کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کریں، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے،وزیر اعظم میں جرأت ہے تو استعفی دے کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کریں ۔ عمران خان اورتحریک انصاف کے کارکنوں کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ بیس کروڑ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسی جل گئی پر بل نہ گیا کے مترادف اب بھی ن لیگ وزیر اعظم کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے جبکہ دو سینئر موسٹ قابل احترام جج صاحبان کی جانب سے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ ان نادان لیگیوں کیلئے کافی ہے کہ ابھی نواز شریف کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹی نہیں اور انشاء اللہ جے آئی ٹی میں بھی نواز شریف کو گھر جانا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے۔کرپشن سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ کر پشن کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کایہ فیصلہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس کیس میں وزیر اعظم کی فیملی سمیت دیگر پاکستانیوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ملک کی کوئی بھی عدالت فیصلہ نہیں دے سکتی ، جی۔

ٹی۔اے بنا کر کرپٹ وزیر اعظم کو ریلیف فراھم کیا گیا وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے والے دونو ں ججز نے ضمیر کا فیصلہ لکھا ،فیصلہ سے خوشیاں منانے والے لیگی بے وقوف ہی نہیں عقل کے اندھے ہیں دو قابل احتران ججز نے مخالف اور تین نے تلاشی کا حکم جاری کیا ما تحت کو تلاشی دینے سے بہتر ہے کہ کرپٹ شریف زادہ مستعفی ہو جائے مگر ایسا ہوتا دیکھائی نہیں دیتا حکمرانوں نے اپنی،ملک اور عوام کی عزت نفس مجروح کردی ہے

متعلقہ عنوان :