پاناما کیس کے فیصلے میں کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کا صادق اور امین ہو نا تسلیم نہیں کیا،صاحبزادہ حامد رضا

عدلیہ نے قطری خط او ر منی ٹریل کو مسترد کردیا ہے، دو ماہ کی مہلت کو فتح سمجھنا مضحکہ خیز ہے،ن لیگ عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:19

پاناما کیس کے فیصلے میں کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کا صادق اور امین ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کا صادق اور امین ہو نا تسلیم نہیں کیا۔ عدلیہ نے قطری خط او ر منی ٹریل کو مسترد کردیا ہے۔ دو ماہ کی مہلت کو فتح سمجھنا مضحکہ خیز ہے۔ن لیگ عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے۔

ظالم حکمران کی حکومت نہیں چل سکتی۔ ن لیگ نے بینرز لگاکر عدلیہ کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی۔ جشنِ فتح منانے والی ن لیگ دو ماہ بعد سوگ منائے گی۔ اب ہر طرف گو نواز گو کا نعرہ گونجے گا۔

(جاری ہے)

ججز نے جے آئی ٹی ہی بنانی تھی تو فیصلہ تاخیر سے کیوں کیا۔وزیر اعظم کے ماتحت افسران آزادی کیساتھ تحقیقات نہیں کرسکتے اس لئے تحقیقات مکمل ہونے تک نواز شریف وزیر اعظم کا منصب چھوڑ دیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے نئے اتحاد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ حکمران خاندان کے دفاع کیلئے حکمران خاندان کی پریس کانفرنسیں کرنا غیر قانونی ہے۔ سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز نے نواز شریف کے صادق اور امین نہ ہونے کا فیصلہ دیا ہے جبکہ تین ججز نے کہا ہے کہ ذرا مزید تحقیق کرلیں۔ اس صورت حال میں ن لیگ کا یوم تشکر کا کو ئی جواز نہیں ۔