ایوارڈ ز دینے کا مقصدبا صلاحیت افراد کی انفرادی کارکردگی کا اعتراف کرنا ہے ،بلا شبہ پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں ہے، یہ افراد اپنی زبردست کارکردگی سے نہ صرف اپنا نام بنارہے ہیں، بلکہ بزنس لیڈر شپ کے ذریعہ بیرون ملک پاکستان کا سوفٹ امیج بھی اجاگر کررہے ہیں
گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ استقبالیہ اور ایوارڈ تقریب سے خطاب
ہفتہ 22 اپریل 2017 20:19
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ جب تک کسی بھی چیز یا دستیاب وسائل کو درست طریقہ سے اجاگر نہ کیا جائے اس سے بھرپور استفادہ نہیں لیا جاسکتا، ملک میں آج تجارتی سطح پر مقابلہ بہت تیزی سے ہو رہا ہے ، معلومات کا تبادلہ ، تصورات ، تجربہ اور ماہر بزنس مین سے مکمل رابطہ بہترین معاشی سرگرمیوں میں اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اہداف کے حصول ، ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں رابطہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ان گنت افراد ملک اور بیرون ملک تجارت اور صنعت میں لیڈر شپ کردار نبھا رہے ہیں،ہمیں پاکستان کا مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہوگا ، سی پیک معاشی خوشحالی کا ضامن اور گیم چینجر ثابت ہوگا اس منصوبہ کی تکمیل سے معیشت پر واضح فرق نظر آئے گا ہمیں اس منصوبہ سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا،،اس موقع پر مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر طالب سید کریم نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.