ساہیوال ، چارمنشیات فروش گرفتار،شراب اور چرس برآمد

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) پولیس نے 62لیٹر شراب اور 115گرام چرس برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بوہڑ والا چوک میں محمدنعیم سے 15لیٹرشراب ‘94/6Rمیں مشتاق سے 115گرام چرس ‘ڈی پی ایس چوک میں محمدزاہد سے 25لیٹرشراب اور 101/9Lمیں امتیاز سے 22 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :