خوشحالی کیلئے قدرتی سرمائے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، گرین پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں یوم ارض منانے کے بنیادی اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں آسانی ہوگی

وزیراعظم محمد نواز شریف کا یوم ارض کے موقع پر پیغام

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:07

خوشحالی کیلئے قدرتی سرمائے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، گرین پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی اور علاقائی حکومتوں کے تعاون سے ماحول اورقدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہفتہ کو عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ خوشحالی کیلئے قدرتی سرمائے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے جتنا بھی کردار ادا کیا جائے گا اس کے جلد اثرات نمودارہوں گے۔

انہوں نے صوبائی اورمقامی حکومتوں کے تعاون سے ماحول اورقدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور بالخصوص ہریالی میں اضافہ کی اہمیت اورحیاتیاتی نظام میں تنوع کے تحفظ پر زوردیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں یوم ارض منانے کے بنیادی اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :