نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف زرداری کیساتھ ہیں ‘پیپلز پارٹی پنجاب سے (ن) لیگ کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دیگی

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ کا بیان

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:59

نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف زرداری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے ن لیگ کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی،پنجاب کو اب نواز شریف جیسے حکمران کی ضرورت نہیں ہے، غریبوں پر کچھ رحم کریں ،اور انہیں زندگی سکون سے گزارنے دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک پانامہ کی گونج پورے ملک میں سنائی دیتی رہی اور آخر میں فیصلہ شریفوں کے حق میں آگیا ، نواز شریف ب تو تو بچ گئے لیکن عوام ان کے اقتدار چھوڑنے تک پیچھے لگے رہیں گے۔نوازشریف کو جانا ہی ہوگا ،عوام نوازشریف کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔