ارے میں تو اسے جانتا ہوں ،کتاب میلہ میں معصوم بچے کی سراج الحق کو زور سے آواز

امیر جماعت اسلامی کا بچے کو پیار ، کتابوں کا تحفہ سینیٹر سراج الحق کا کتاب میلے میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا،بعض پبلشرز نے ان سے افتتاح بھی کرایا

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:38

ارے میں تو اسے جانتا ہوں ،کتاب میلہ میں معصوم بچے کی سراج الحق کو زور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) کتاب میلہ میں ایک معصوم بچے نے زور سے آواز دی کہ ارے میں تو اسے جانتا ہوں یہ تو سینیٹر سراج الحق ہیں،یہ آواز سن کر امیر جماعت اسلامی اس بچے کی جانب لپکے اسے پیار کیا اور کتابوں کا تحفہ دیا،سینیٹر سراج الحق نے ہفتہ کو کتاب میلے میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا،بعض پبلشرز نے ان سے اپنے اسٹالز کا افتتاح بھی کروایا۔

(جاری ہے)

سراج الحق اسٹالز کا دورہ کررہے تھے کہ ایک بچے نے زور سے آواز دی کہ ارے ان کو تو میں جانتا ہوں یہ سینیٹر سراج الحق ہیں اور بہت اچھی باتیں کرتے ہیں یہ سن کر سراج الحق نے اس بچے کو پیار کیا کتابوں کا تحفہ دیا جس پر اس بچے کا چہرہ خوشی سے چمک اٹھا۔…(خ م+اع)

متعلقہ عنوان :