آرمی چیف کی افغانستان میں مزارشریف پردہشتگردحملے کی شدیدمذمت

حملےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس،دہشتگردہمارےمشترکہ دشمن ہیں انہیں شکست دیںگے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 اپریل 2017 18:05

آرمی چیف کی افغانستان میں مزارشریف پردہشتگردحملے کی شدیدمذمت
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے افغانستان میں مزارشریف پردہشتگردحملے کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے افغان فورسزاور قوم سے اظہاریکجہتی بھی کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پرعزم افغان قوم کیساتھ کھڑے ہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردہمارے مشترکہ دشمن ہیں انہیں شکست دیں گے۔واضح رہے افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹرز پردہشتگردحملہ ہواہے،جس میں  130 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :