عمران مٹھائی بھی کھاتے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے ،کیا یہ کھلاتضاد نہیں،آصف کرمانی

ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ بھی تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی زبان بول کر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے،معاون خصوصی

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:11

عمران مٹھائی بھی کھاتے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے ،کیا یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ میچ ہار چکے ۔ کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ۔ مٹھائی کھاتے ہیں اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) تسلیم نہیں کرتے ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے پانامہ لیکس پر واضح فیصلہ دیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف سرخرو ہو چکے جبکہ عمران خان یہ میچ ہار چکے اور اب اپنے وعدے سے مکر کر عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف عدالتی فیصلے پر مٹھائی کھا رہے ہیں اور دوسری طرعف جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق عدالتی فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا یہ کھلا تضاد نہیں خان صاحب، اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ تو کر کے دکھائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ترچھی ٹوپی والا ( سراج الحق) کھوٹا سکہ بھی تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی زبان بول کر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے ۔

انہوں نے پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ زرداری بھی حکومت اور وزیر اعظم پر برس رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی حکومت کے کالے کرتوت اور کرپشن کے ریکارڈ ابھی تک لوگ نہیں بھول سکے ہیں ۔ پی پی پی خود کو عوامی جماعت کہتی ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ زرداری کے جلسے سے زیادہ وہ لوگ تھے کسی بھی ولیمے میں شریک ہوتے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :