اقوام عالم کو انتہاپسندی اور دہشت گردی جسے مسائل درپیش ہیں،صدر مملکت

ہمیں انتہاپسندی سمیت دہشت گردی کے رحجانات اور معاشروں پر ان کے منفی اثرات کا سدباب کرنے کے لئے سخت محنت علوم و فنون اور باہمی روابط قائم رکھ کر ان کا فروغ انتہائی ضروری ہے ،ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:11

اقوام عالم کو انتہاپسندی اور دہشت گردی جسے مسائل درپیش ہیں،صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو انتہاپسندی اور دہشت گردی جسے مسائل درپیش ہیں ۔کتاب دوستی کے ذریعے دنیا کو جنت کا نمونہ بناسکتے ہیں چائینہ پاکستان اقتصادی منصوبہ معاشی استحکام جبکہ کتاب دوستی بہتر ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا باعث بنے گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ہفتے کو وفاقی دارلحکومت میں قومی کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ ایک قومی خدمت ہے اور اس کے شرکاء کا خیر مقدم کرتاہوں اس میلے میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرنا انتہائی خوش آئند ہے کیوں کہ کتاب ہمیں امن ومحبت اخوت اور تلخ حقائق سے نمٹنے کا سلیقہ سکھاتی ہے اور بچوں مین کتاب کی دلچسپی کے فروغ دیکر ملکی مستقبل کو مضبوط بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سمیت بڑے جیلنجز درپش ہیں ہمیں ان مسائل اور بالخصوص انتہاپسندی سمیت دہشت گردی کے رحجانات اور معاشروں پر ان کے منفی اثرات کا سدباب کرنے کے لئے سخت محنت علوم و فنون اور باہمی روابط قائم رکھ کر ان کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، صدر ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کے لئے آب زم زم کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے فعال ہونے سے پاکستان اقتصادی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گا لیکن معاشی استحکام کو قومی مفاد میں استعمال کرنے کے لئے علم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ کتاب سے مضبوط تعلق استوار گرے ہم نہ صرف اپنے بشتر مسائل حل کر سکتے ہیں بلکہ آج دہشت گردی اور انتہائی پشندی کی شکار اس دنیا کو بھی جنت کا غوشہ بناسکتے ہیں حکومت کتاب کی محبت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب میلہ انسانیت امید روشنی اور محبت کا پیغام لائے گا انہوں نے کتابوں کی تسلسل کے ساتھ اشاعت پر نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سربراہ اور عملی اور ورثے کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی مبارکباد اور خراج تحیسن کے مستحق ہیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن جیسے ادارے محقیقین اور طالب علموں کو کتابوں کی فراہمی میں کمی نہ آنے دیں جبکہ پاکستان کے تمام شہری اور ادارے قومی ترقی کیلئے قومی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :