مقتول مشال خان کی سالگرہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:07

مقتول مشال خان کی سالگرہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مقتول طالب علم مشال خان کی سالگرہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، یہ ویڈیو 27مارچ 2016کو اب لوڈ کی گئی، تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت و مذہب کے الزام میں قتل ہونے طالب علم مشال خان کی گزشتہ برس والی سالگرہ ویڈیو ہفتے کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، ویڈیو مین دیکھا جا سکتا ہے کہ مشال خان کے دوست نہ صرف سالگرہ کے موقع پر ہلہ گلا کر رہے ہیں بلکہ اس کے چہرے پر کیک کی کریم بھی مل رہے ہیں، خیال رہے کہ مشال خان کو ایک ہفتہ قبل توہین رسالت و مذہب الزام پر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام متعدد افراد کو حراست مین لیا گیا ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :