وزیر اعلیٰ کا ڈی جی اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کی صاحبزادی کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:47

وزیر اعلیٰ کا ڈی جی اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل اوور سیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :