قدرتی ذخائر کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ہر شہری اپنا فرض نبھائے تو ہی خاطر خواہ تبدیلی لائی جاسکتی ہے،گرین پاکستان پروگرام یوم ارض کے اہم اہداف کے حصول میں معاون ہوگا،صوبائی و علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قدرتی وسائل کا تحفظ کریں گے، وزیراعظم نوازشریف کا عالمی یوم ارض کے موقع پر پیغام

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:26

قدرتی ذخائر کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ہر شہری اپنا فرض نبھائے تو ہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قدرتی ذخائر کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ہر شہری اپنا فرض نبھائے تو ہی خاطر خواہ تبدیلی لائی جاسکتی ہے،گرین پاکستان پروگرام یوم ارض کے اہم اہداف کے حصول میں معاون ہوگا،صوبائی و علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قدرتی وسائل کا تحفظ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قدرتی ذخائر کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ہر شہری اپنا فرض نبھائے تو ہی خاطر خواہ تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی و علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قدرتی وسائل کا تحفظ کریں گے۔وزیراعظم نے جنگلات کی افزائش بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام یوم ارض کے اہم اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔…(خ م)