بلاول بھٹو زرداری کی لطیف مغل کے اہل خانہ سے گھر جاکر تعزیت

لطیف مغل پارٹی کارکنوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:21

بلاول بھٹو زرداری کی لطیف مغل کے اہل خانہ سے گھر جاکر تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو پارٹی کے سینئر رہنما لطیف مغل مرحوم کی وفات پران کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،وقاری مہدی ،راشد ربانی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے لطیف مغل مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لطیف مغل پارٹی کارکنوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ۔پیپلزپارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوںنے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ۔پیپلزپارٹی قیادت اور کارکنان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔