نوجوان سیاح خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ،ْنوجوان کی نعش ڈیم سے برآمد

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:21

ہر ی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) نوجوان سیاح خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، مقامی افراد نے نوجوان کی نعش ڈیم سے برآمد نکالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقہ بانڈہ جھلیاں کے چند دوست خانپور ڈیم کی سیر کر رہے تھے کہ اس دوران قدیر ولد معروف نے ڈیم کے پانی میں نہانا شروع کر دیا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں اس نے اپنے آپ کو بچانے کی بڑی کوشش کی تاہم وہ پانی کی نذر ہو گیا ،ْ دوستوں کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے بھی قدیر کو بچانے کی بہت کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان قدیر کی نعش مقامی افراد نے ڈیم سے نکال کر خانپور ہسپتال منتقل کی جہاں سے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔

متعلقہ عنوان :