ْہری پور ،ْ تیز رفتار مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم کے باعث ویگن کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:21

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) ہری پور میں تیز رفتار مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم کے باعث ویگن کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثہ میں ویگن مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال سے مانسہرہ جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نمبر ایل وی ایس 3533- نے جی ٹی روڈ پر سی این جی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ویگن نمبر این 8633- کو ٹکر دے ماری۔

حادثہ کے نتیجہ میں حضرو کا رہائشی ویگن ڈرائیور ماجد خان ولد افروز خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے کوچ تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔

متعلقہ عنوان :