شرم کی بات ہےکہ ایٹمی ملک کےوزیراعظم جےآئی ٹی میں پیش ہوںگے،مولابخش چانڈیو

آصف زرداری نےپنجاب میں تہلکہ مچایا ہواہے،پپویارشیخ رشید تنگ نہ کر،چودھری نثار نے پہلے فیصلہ پڑھا نہیں پھر پڑھا تو بولے او ہواوہو۔سیکرٹری اطلاعات پی پی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 اپریل 2017 17:05

شرم کی بات ہےکہ ایٹمی ملک کےوزیراعظم جےآئی ٹی میں پیش ہوںگے،مولابخش ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل2017ء) :پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہےکہ ایٹمی ملک کےوزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوںگے،آصف زرداری نے پنجاب میں تہلکہ مچایا ہوا ہے،پپو یارشیخ رشید تنگ نہ کر،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں ،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں،کلثوم نوازپولیس اسٹیشن مین تھیں ایک متوالاباہر نہیں نکلا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کوشرم نہیں آتی، کیاوزیراعظم کا منصب جے آئی ٹی میں جانے کا ہے؟میاں صاحب کو عزیر بلوچ اور ذو الفقار مرزا سے ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کو آپ نے در در گھمایا لیکن وہ باعزت ہوکر لوٹیں۔ مولابخش نے کہا کہ مسلم لیگ والوں کو تاریخ بنانا نہیں آتی۔

(جاری ہے)

تاریخ ہم نے بنائی ہے،بھٹونے کہا تھا کہ کبھی تاریخ مرنہیں سکتا۔

زرداری نے کہا عدالت کاسامنا کروں گا اور کیا ،عدالت نے بری بھی کیا،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں ،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیرکے تعصب کانوٹس لیاجائے،بولناہمیں بھی اآتاہے۔چودھری نثار نے پہلے فیصلہ پڑھا نہیں پھر پڑھا تو بولے او ہواوہو! انہیں مٹھائی کھانے پرشرم نہیں آتی ؟ ان لوگوں کوڈوب مرنا چاہیے۔ ناہوں نے شیخ رشید کوجملہ کستے ہوئے کہا کہ پپویارتنگ نہ کر۔

متعلقہ عنوان :