جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشر ے تباہ ہوجاتے ہیں ‘ چوہدری محمدسرور

ْپی ٹی آئی نے قوم کو سیاسی شعور دیا ،ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی نہیں روک سکتی ‘خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:09

جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشر ے تباہ ہوجاتے ہیں ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ، ہمارا مشن ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہے، ملک میں ظلم ،ناانصافی کا خاتمہ کرکے امیر اور غر یب کیلئے ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے ورنہ معاشر ے میں بگاڑ پیدا ہوگا ،تحریک انصاف نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے اور اب اس ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی نہیں روک سکتی ،عمران خان کی قیادت تحر یک انصاف قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر یں ۔

وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن فیصل عمران گوندل کی رہا ئش گاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر فیصل عمران گوندل اور تحر یک انصاف کے مر کزی رکن وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اس بات کا عہد کر رکھا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں غر یب عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں انصاف ختم ہوجائے وہاں معاشر ے تباہ ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک میں ہرصورت ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ غر یب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :