چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بلوچستان اور ملک کی تقدیر بدل جائیگی ، ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:09

کوئٹہ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بلوچستان اور ملک کی تقدیر بدل جائیگی ،روزگار کے مواقع میسرآئینگے،بلوچستان کے نوجوان تعلیم پر توجہ دے تاکہ سی پیک میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں ،کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہاکررکھی ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ ( پامی) بلوچستان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق اور ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کررکھی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان ہے تو پاکستان ہے یہ دھرتی مہمان نوازوں کی دھرتی ہے اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم سب نظریاتی لوگ یہاں اکھٹے ہوئے ہیں ،تقریب سے شبیر احمد ،حیدر خان اسلم زار اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(ع ب)