عراقی فوج نے مغربی موصل کے ایک اور ضلع کا قبضہ چھڑا لیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) عراقی فوج نے مغربی موصل کے ایک اور ضلع کا قبضہ چھڑا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی فوج کو موصل کے مغربی حصے کا قبضہ چھڑانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی پیش قدمی انتہائی سست ہو چکی ہے۔ فوج نے مغربی موصل کے ایک اور ضلع الثورہ میں سے جہادیوں کو پوری طرح پسپا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضلع پر قبضہ فوج کے خصوصی تربیت یافتہ دستے سی ٹی ایس نے کیا ہے۔ فوج اور جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند اِس وقت حئی التاناک کے ضلع میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوج کو اس ضلع میں جہادیوں کی شدید مز احمت کا سامنا ہے۔ اس دوران سینکڑوں شہری اپنے ضروری سامان کے ساتھ جنگ زدہ علاقے سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :