پپو یار تنگ نہ کر، آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جائو، مولابخش چانڈیو

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:08

پپو یار تنگ نہ کر، آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جائو، مولابخش چانڈیو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ گالیاں نہیں دیتے ،دلیل سے بات کرتے ہیں،گالیاں پاگل دیتے ہیں،میاں صاحب کے اپنے وزیر نے انہیں عزیر بلوچ سے ملادیا،کیا وزیراعظم کا منصب جے آئی ٹی کے سامنے جانے کا ہے،کرسی کے بچنے کی خوشی نہ منائیں،ذلت پر ماتم منائیں،مٹھائی کھانے پر شرم نہیں آئی ،ڈوب مریں،چوہدری نثار پہلے دن نہیں بولے پھر فیصلہ پڑ ھاتو آگ بگولہ ہوگئے،مسلم لیگ ہر آمر کے ساتھ رہی ہے،پپو یار تنگ نہ کر، آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جائو،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں۔

۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی لوگ گالیاں نہیں دیتے دلیل سے بات کرتے ہیں،گالیاں پاگل دیتے ہیں،آصف زرداری شیر دل لیڈر ہیں،بھاگے نہیں معافیاں نہیں مانگیں،زرداری نے کہا عدالت کا سامنا کروں گا اور عدالت نے بری بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مٹھائی کھانے پر شرم نہیں آئی ،ڈوب مریں،مسلم لیگ ہر آمر کے ساتھ رہی ہے،مسلم لیگ میں سچائی تسلیم کرنے والے لوگ بھی نہیں،چوہدری نثار پہلے دن نہیں بولے پھر فیصلہ پڑا تو آگ بگولہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹا اپنے آپ کو سچا ثابت نہیں کرتا بلکہ دوسرے جھوٹا ثابت کرتے ہیں،میاں صاحب کے اپنے وزیر نے انہیں عزیر بلوچ سے ملادیا،کیا وزارت عظمی ٰکا منصب جے آئی ٹی کے سامنے جانے کا ہے،آپ اپنی ذلت کا ماتم کریں،خوشیاں نہ منائیں،افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا،بے نظیر کو آپ نے دردرد گھمایا لیکن وہ باعزت ہو کر لوٹیں۔انہوں نے کہا کہ پپو یار تنگ نہ کر آپ کو عدالت نے چور کہہ دیا ہے اب جائو،ہم نے این آر او چھپ کر نہیں کیا،لیاری کا بچہ بچہ پیپلزپارٹی میں ہے،آصف زرداری نے پنجاب میں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔