سپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے ،ْنعیم الحق

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:05

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے ،ْنعیم الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ پاناما کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے وزراء ،ْ ن لیگی کارکنان کے ساتھ بہت زیادتی کی ،ْبتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پاناما میں نام ہی نہیں، انہیں دلاسے دئیے جاتے رہے کہ نواز شریف کے خلاف ثبوتوں کی حیثیت ‘‘ردی اور پکوڑوں کے کاغذ’’ سے زیادہ نہیں، انہوںنے کہاکہ مریم بی بی اور ان کی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قوم کوبتایا کہ نوازشریف اور ان کی اولاد کی خوش قسمتی کے پیچھے انتہائی سلیقے سے کی گئی چوری کارفرما ہے ،ْمستقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا ،ْسپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا موقف اورپیش کردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سنایا، سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اورمٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :