عابد شیر علی کو جواب دینے کیلئے رانا ثنااللہ ہی کافی ہیں ،ْن لیگ نے گالم گلوچ بریگیڈ بنا رکھا ہے ،ْقمرزمان کائرہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:01

عابد شیر علی کو جواب دینے کیلئے رانا ثنااللہ ہی کافی ہیں ،ْن لیگ نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی کو جواب دینے کیلئے رانا ثنااللہ ہی کافی ہیں جس کو اپنی عزت کا خیال نہیں اس کو کیا جواب دوں،ن لیگ نے گالم گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جائز مطالبے پر ان کو تکلیف ہے ،ْ کس کا ظرف کیا ہے ،ْہماری زبان مت کھلوائیں ،ْکسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے ،ْمیاں صاحب ان کی زبانیں بند کریں۔