عابدشیرعلی کو سنجیدہ نہیں لیتا ،سینیٹر سعید غنی

ن)لیگ نے ملک کے تمام اداروں کو کرپٹ کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،ْ عابد شیر علی کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:01

عابدشیرعلی کو سنجیدہ نہیں لیتا ،سینیٹر سعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میں عابدشیرعلی کو سنجیدہ نہیں لیتا ،ْ (ن)لیگ نے ملک کے تمام اداروں کو کرپٹ کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جن کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی ،ْعزیر بلوچ کرمنل ہے اس پر جے آئی ٹی بنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کھبی سپریم کورٹ پرحملہ نہیں کیا ، کبھی ججز کو فون کرکے فیصلے نہیں لکھوائے۔سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری تمام کیسز میں باعزت بری ہوئے ،نوازشریف پہلے جے آئی ٹی میں جا کر صفائی پیش کریں ،ْجو انہوں نے بویاتھا کاٹنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور دیگر کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ،ْ(ن)لیگ نے ملک کے تمام اداروں کو کرپٹ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔

متعلقہ عنوان :