مالدیب کے وزیر خارجہ محمد عاصم 23سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئیں گے

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:58

مالدیب کے وزیر خارجہ محمد عاصم 23سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئیں ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) مالدیب کے وزیر خارجہ محمد عاصم 23سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مالدیب کے وزیر خارجہ محمد عاصم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی دعوت پر 23سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کے دورے کے دوارن پاکستان اور مالدیب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مختلف پہلوئو ں کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستا ن اور مالدیپ کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں ۔مالدیپ کے وزیر خارجہ محمد عاصم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :