پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،ایازصادق

دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف اتحاد اور ایک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں ،دونوں ممالک کو معاشی تعلقات میں توسیع دینی چاہیے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:58

پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،ایازصادق
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف اتحاد اور ایک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں دونوں ممالک کو معاشی تعلقات میں توسیع دینی چاہیے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

ہفتہ کو المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کا ایران کے ساتھ گہرا لگائو ہے کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ اقدار اور عقائد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاقات میں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کو اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان سائنسی تعلقات کو فروغ دینا تکفیری نظریات کو فروغ دینے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک اچھا قدم ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے پاکستان کے طالبعلموں اور زائرین کی میزبانی کرنے پر ایران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کئی مشترکات ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں ہیں دونوں ممالک کو معاشی تعلقات توسیع دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا وہ ایران کی ملٹری کی پاکستان کی ملٹری اکیڈمی میں تربیت کیلئے موجودگی کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کا خواہاں ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوری بند کرے۔