سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی فتح ہے،مسلم لیگ (ن) نے عدالتی فیصلے کا احترام کیا،جاوید عباسی

مخالفین بھی اپنا احتساب کرائیں،مسلم لیگ (ن) کی سیاست پاکستان کی ترقی کیلئے ہے،مخالفین اپنی تلاشی کے وقت ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا لورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:58

سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی فتح ہے،مسلم لیگ (ن) نے عدالتی فیصلے کا احترام ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے،مسلم لیگ (ن) نے عدالتی فیصلے کا احترام کیا،مخالفین بھی اپنا احتساب کرائیں،مسلم لیگ (ن) کی سیاست پاکستان کی ترقی کیلئے ہے،مخالفین اپنی تلاشی کے وقت ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایبٹ آباد کے علاقے لورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست پاکستان کی ترقی کیلئے ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے،مسلم لیگ (ن) نے عدالتی فیصلے کا احترام کیا،مخالفین بھی اپنا احتساب کرائیں،انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے واپنی تلاشی دیں،مخالفین اپنی تلاشی کے وقت ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں،خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوط حکومت بنائیں گے۔مرتضی جاوید عباسی نے گرڈ سٹیشن سرکل لورہ کیلئے 30کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔