پاکستان کی افغان ملٹری بیس پر حملے کی شدید مذمت،حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کر تے،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دفترخارجہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:58

پاکستان کی افغان ملٹری بیس پر حملے کی شدید مذمت،حملے میں قیمتی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان نے افغان ملٹری بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان ملٹری بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :