عابد شیر علی کی بد کلامی ہی ان کی نوکری ہے ، ان جیسے لوگ سیاست پر بد نما داغ ہیں ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

(ن) لیگ اقتدارمیں گالم بلوچ ‘ مشکل میں پائوں پکر لیتی ہے، کیا میاں صاحب ہم سے ’’پرانے ‘‘ قصے سننا چاہتے ہیں‘ قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر

ہفتہ 22 اپریل 2017 15:16

عابد شیر علی کی بد کلامی ہی ان کی نوکری ہے ، ان جیسے لوگ سیاست پر بد نما ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی بد کلامی ہی ان کی نوکری ہے ، ان جیسے لوگ سیاست پر بدنما داغ ہیں ، (ن) لیگ اقتدارمیں گالم گلوچ اور مشکل میں پائوں پکڑ لیتی ہے ،(ن) لیگ کی گالم گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آتے ہیں،کیا میاں صاحب ہم سے دلشاد بانو کے قصے سننا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے عابد شیر علی کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عابد شیر علی پہلے رانا ثنااللہ کے سوالوں کا جواب دیں،ان کے خاندان کی شرمناک داستانیں رانا ثنا اللہ سنا چکے ہیں، عابد شیر علی کی بدکلامی ہی ان کی نوکری ہے، ان جیسے لو گ سیاست پر بد نما داغ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں گالم گلوچ اور مشکل میں پائوں پکڑ لیتی ہے،پہلے بھی (ن) لیگ آصف علی زرداری سے معافی مانگ چکی ہے اور ایک بار پھر آصف زرداری سے معافی مانگے گی۔

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کی گالم گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آتے ہیں،کیا میاں صاحب ہم سے ’’پرانے ‘‘قصے سننا چاہتے ہیں،ہم سے کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ،میاں صاحب اپنے وزراء کی زبانیں بند کرائیں ،اگر ہم نے پریس کانفرنس کی تو سارے خاندانوں کے قصے کھول کر رکھ دیں گے۔پیپلزپارٹی کے جائز مطالبے پر ان کو تکلیف ہے،ساری جماعتیں مل کر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں،رانا ثنااللہ نے عابد شیر علی کے خاندان کے بارے میں جو کہا ہے پہلے اس کا جواب دیں۔