کینیڈا اوربرطانوی حکومت نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 15:16

کینیڈا اوربرطانوی حکومت نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) کینیڈا اوربرطانوی حکومت نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناروے کی مسافر خواتین پر تشدد اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر کینیڈا اور برطانیہ نے شہریوں کو پاکستان خصوصاًاسلام آبادایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا حکام کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو کوئٹہ ، وزیرستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، سوات ، خیبر پختونخوا اوردیگر حساس علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا گیاہے ۔

ہدایت نامے میں شہریوں کو کہا گیا کہ’سفر کرنے کا فیصلہ شہریوں کی اپنی چوائس ہے اور وہ بیرون ملک اپنی حفاظت کے خود ذمہ دار ہیں۔حکام کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیاکہ شہریوں کو کوئٹہ ، وزیرستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، سوات ، خیبر پختونخوا اوردیگر حساس علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا گیاہے ۔ہدایت نامے میں شہریوں کو کہا گیا کہ ’’سفر کرنے کا فیصلہ شہریوں کی اپنی چوائس ہے اور وہ بیرون ملک اپنی حفاظت کے خود ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :