جواب وزیراعظم کو دینا ہے ،ْتکلیف پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو ہورہی ہے ،ْ مریم اورنگزیب

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:04

جواب وزیراعظم کو دینا ہے ،ْتکلیف پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو ہورہی ہے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب وزیراعظم کو دینا ہے ،ْتکلیف پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو ہورہی ہے ،ْبڑے لوگوں کا کام معاف کرنا اورنادان لوگوں کا کام غلطی دہرانا ہے ،ْوزیراعظم ، شریف فیملی اوروزیراعظم کے بچے عدالت میں سرخروہوئے ،ْجے آئی ٹی کے سوالات کا مخالفین کی استدعا سے کوئی تعلق نہیں ،ْکسی کی خواہش پرتیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا ،ْحیران ہیں کہ کرپشن کیخلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے ،ْاداروں کو بدنام کرنے اور دباؤ میں لانے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ْاعتزاز احسن نے ملکی دفاع کرنیوالوں کیخلاف جو زبان استعمال کی مذمت کرتے ہیں ،ْ میڈیا اپنی سکرینز پر ترقی کرتا ہوا پاکستان دکھائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ جے آئی ٹی کو جواب وزیراعظم اور انکے خاندان نے دینا ہے ،ْتکلیف عمران خان کو ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی کمیشن سے متعلق بھی نواز شریف نے ہی سپریم کورٹ کو درخواست کی تھی وزیر مملکت نے کہاکہ عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کسی ادارے یا شخصیت کو نہیں چھوڑا ،ْدھرنے کے بعد وہی کمیشن بنا جو وزیراعظم نے کہا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ پاناما لیکس سے عمران خان کو ایک نئی بیساکھی ملی ،ْعمران خان نے پاناما لیکس کی بیساکھی پر کھیل کھیلا انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے کہا تھا ،ْجے آئی ٹی کے سوالات کا مخالفین کی استدعا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی خواہش پرتیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب سے پاناما لیکس کا فیصلہ آیا ہے عمران خان رو رہے ہیں ،ْعمران خان مایوس چہرے کیساتھ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ حیران ہیں کہ کرپشن کیخلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہ اکہ وزیراعظم نواز رشریف پاکستان کو سی پیک دے رہے ہیں، اندھیروں سے نکال رہے ہیں ،ْنواز شریف ملک میں امن لوٹا رہے ہیں، معاشی استحکام دے رہے ہیں ،ْوزیراعظم پاکستان کا پہلا صحت اور تعلیمی اصلاحات کا پروگرام دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 2013ء میں ملک میں ’’اوئے‘‘کی سیاست کی نئی روایت ڈالی ،ْ الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کی غلیظ زبان کا نوٹس لیا ،ْعمران خان اپنی بے نامی جائیداد کا جواب دیتے ہوئے بھی اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں ،ْاداروں کو بدنام کرنے اور دباؤ میں لانے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوںنے کہاکہ اعتزاز احسن نے ملکی دفاع کرنیوالوں کیخلاف جو زبان استعمال کی ،مذمت کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے تمام سکیورٹی ادارے ملک کا فخر ہیں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اب یہ کھیل بند کر دینا چاہیے۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پاناما لیکس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی مریم اورنگزیب نے کہاکہ منتخب وزیراعظم کا خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا بہت بڑی بات ہے ،ْانہوںنے کہاکہ عمران خان تمام قانونی و آئینی سوالات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا اپنی سکرینز پر ترقی کرتا ہوا پاکستان دکھائے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا وہ محنت دکھائے جو پاکستان کو ترقی اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے کی جا رہی ہے انہوںنے کہاکہ سیاستدان صوبوں میں عوام سے 2013ء میں کیے گئے وعدے پورے کریں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نہ یوٹرن لیتے ہیں نہ غلط بیانی کرتے ہیں ،ْوزیراعظم نے استحقاق کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کیااور مخالفین جانتے ہیں کہ کارکردگی کے لحاظ سے انکے ہاتھ خالی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ بد امنی ، فساد اور انتشار کے باوجود حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ْمریم اورنگزیب نے کہاکہ بد امنی پیدا کرنے والوں کا فیصلہ عوام 2018ء کے انتخابات میں کرینگے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف 2013ء سے احتجاج میں ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،ْعوام اب فساد اور انتشار پھیلانے والوں کاساتھ نہیں دے گی۔