Live Updates

عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے ‘ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں، معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 22 اپریل 2017 15:07

عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے ‘ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے۔ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مٹھائیاں بھی کھا رہے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم بھی نہیں کر رہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں انہوں نے کہا کہ ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ اب پیپلز پارٹی میں چلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ زرداری صاحب کے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سے زیادہ لوگ تو کسی بھی ولیمے کی تقریب میںہوتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات