سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا منصفانہ فیصلہ دے کر دھرنا پارٹیوں کا خواب چکناچور کر دیا‘اقبال حسن

ہفتہ 22 اپریل 2017 14:41

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا منصفانہ فیصلہ دے کر دھرنا پارٹیوں کا خواب ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا منصفانہ فیصلہ دیکر دھرنا پارٹیوں کا خواب چکناچور کر دیا‘مخالفین جو وزیر اعظم بنے کا خواب دیکھ رہے تھے مایوسی کے عالم میں بھاگ گئے ہیں‘میڈیا سے بھی بات چیت کرنا بھی گوارا نہیں کیا‘ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف نے اپنے آپ اور بچوں کو احتساب کیلئے پیش کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے‘یہ پاکستان کے دوسرے سیاستدانوں کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے‘وزیر اعظم کے سرخرو ہونے سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں‘مسلم لیگ کی حکومت گلگت بلتستان کو وہ تمام حقوق دے گی جو یہاں کے عوام کا حق ہے‘ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنی مدت پورا کرے گی اور ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم یکجاء ہوکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔