لاہور : یو سی چئیر مین کی اہلیہ گولی لگنے سے پُر اسرار طور پر ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 13:42

لاہور : یو سی چئیر مین کی اہلیہ گولی لگنے سے پُر اسرار طور پر ہلاک
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : لاہور میں یو سی چئیرمین کی اہلیہ گولی لگنے سے پُر اسرار طور پرجاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقہ جلومیں پیش آیا۔

(جاری ہے)

یو سی چئیر مین کا کہنا ہے کہ چار سالہ بیٹی میری پستول کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی اور گولی لگنے سے اہلیہ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :