مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے،قمرزمان کائرہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:54

مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے،قمرزمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے، کہاں میاں صاحب چھانگا مانگا کی داستان دوبارہ کھلوانا چاہتے ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں،کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے،میاں صاحب ان کی زبانیں بند کریں،کس کا ظرف کیا ہے ہماری زبان مت کھلوائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عابد شیر علی کے بیان کے ردعمل میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گالی گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے، کہاں میاں صاحب چھانگا مانگا کی داستان دوبارہ کھلوانا چاہتے ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ گھبرا کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہم سے ماضی کے قصے سننا چاہتے ہیں،کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے،میاں صاحب ان کی زبانیں بند کریں،پیپلزپارٹی کے جائز مطالبے پر ان کو تکلیف ہے،کس کا ظرف کیا ہے ہماری زبان مت کھلوائیں۔