زرداری سب سے بڑا دہشتگرد ہے،اس کاٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، عابد شیر علی

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:54

زرداری سب سے بڑا دہشتگرد ہے،اس کاٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، عابد ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سب سے بڑا دہشتگرد ہے، آصف علی زرداری کاٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، کراچی میں ذوالفقارمرزا کے انکشافات پربھی جے آئی ٹی بننی چاہیے،پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ تمام ادارے تباہ کردیے جائیں، عزیر بلوچ کے انکشافات میں زرداری اورفریال تالپور کا نام آتا ہے،آصف زرداری سینما میں ٹکٹیں بیچاکرتا تھا،آصف زرداری مسٹرٹین پرسنٹ نہیں تھاؤزنڈ پرسنٹ ہے ، پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کیساتھ مل کرلوگوں کوجلایا، ایان علی پکڑی جاتی ہے تو پیپلز پارٹی کومروڑ ہوتا ہے ، سرے محل پرپاکستان کے غریب عوام کے لگائے گئے ۔

ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آصف علی زرداری سب سے بڑا دہشتگرد ہے،آصف علی زرداری کاٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، سندھ میں جتنی جے آئی ٹی بنیں اس میں لکھا ہے آصف زرداری سرغنہ ہے، عزیر بلوچ کے انکشافات میں زرداری اورفریال تالپور کا نام آتا ہے،کراچی میں ذوالفقارمرزا کے انکشافات پربھی جے آئی ٹی بننی چاہیے، پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ ملک میں ادارے تباہ ہوجائیں ،پاکستان میں ساری برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ تمام ادارے تباہ کردیے جائیں ،اعتزازاحسن نے انٹیلی جنس ادارے پر تہمت لگائی،اعتزاز احسن نے بیوی کے نام پر ایل پی جی کے ٹھیکے لیے،آصف زرداری سینما میں ٹکٹیں بیچاکرتا تھا، پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کیساتھ مل کرلوگوں کوجلایا،ایان علی پکڑی جاتی ہے تو پیپلز پارٹی کومروڑ ہوتا ہے ،عزیربلوچ نے انکشاف کیابلاول ہاوس کے اطراف کروڑوں کی زمین پرقبضہ کیاگیا، یہ مسٹرٹین پرسنٹ یاہینڈریڈ پرسنٹ نہیں تھاؤزنڈ پرسنٹ ہے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن میں پکڑاجاتا ہے تو یہ روتے ہیں، حسین حقانی کوایوان صدر میں آپ نے چھپایا اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، اب ملک سے بھاگنانہیں چاہیے،نام ای سی ایل میں آناچاہیے، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ہونیوالی تحقیقات پرمکمل تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری آپ ہمیں لانڈھی جیل کاسبق نہ دیں ، آصف زرداری کاپیساکمپیوٹرمیں جاتاہے تووہ بھی شرمندہ ہوجاتاہے، حساب دو،سرے محل پرعوام کے لگائے گئے پیسے کہاں ہیں، اب آصف زرداری کو ملک سے بھاگنانہیں چاہیے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں آنا چاہیے،لانڈھی جیل میں لوٹ مار کے چیمپین جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے نواز شریف کے خلاف کھڑے ہیں، آپ فورسز اور جمہوریت کے خلاف سازش کرتے ہیں،نوازشریف کے وعدوں کی تکمیل کا وقت آچکا ہے، ہماری بہن مریم نوازکانام پناماکیس سے نکل چکا ہے،مخالفین نے پہلے کہابہت اچھافیصلہ ہے،اب کیاتکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق جسٹس افتخار چوہدری سے سوال کرتا ہوں کہ بیٹے پر الزام لگاتو آپ نے استعفی کیوں نہیں دیا،ارسلان افتخارپرالزام لگا توآپ کواخلاقیات یادنہیں تھیں