Live Updates

حیران ہیں کہ کرپشن کے خلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:54

حیران ہیں کہ کرپشن کے خلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے، مریم اورنگزیب
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیران ہیں کہ کرپشن کے خلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے ‘وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو سی پیک دے رہے ہیں ‘ اندھیروں سے نکال رہے ہیں ‘ زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھا لیں ‘ اعتزاز احسن نے ملکی دفاع کرنے والوں کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کی مذمت کرتے ہیں ‘ پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ملک کا فخر ہیں ‘ جے آئی ٹی کو جواب وزیر اعظم اور ان کے خاندان نے دینا ہے ‘ تکلیف عمران خان کو ہو رہی ہے ‘ عمران خان نے پانامہ کی بیساکھی پر کھیل کھیلا ‘ جب سے پانامہ کا فیصلہ آیا ہے عمران خان رو رہے ہیں ‘ کسی کی خواہش پر تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنی بے نام جائیداد کا جو اب دیتے ہوئے بھی اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں ‘ اداروں کو بدنام کرنے اور دبائو میں لانے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو راولپنڈی میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کو جواب وزیر اعظم اور ان کے خاندان نے دیناہے تکلیف عمران خان کو ہو رہی ہے ۔ دھاندلی کمیشن سے متعلق بھی نواز شریف نے ہی سپریم کورٹ کو درخواست کی تھی۔

عمرا ن خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کسی ادارے یا شخصیت کو نہیں چھوڑا ‘ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد وہی کمیشن بناجو وزیر اعظم نے کہا تھا۔ پانامہ کیس سے عمران خان کو ایک نئی بیساکھی ملی ‘ عمران خان نے پانامہ کی بیساکھی پر کھیل کھیلا ‘ و زیر اعظم نے قوم سے خطاب میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے کہا تھا۔ جے آئی ٹی کے سوالات کا مخالفین کی استدعا سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی خواہش پر تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔

جب سے پانامہ لیکس کا فیصلہ آیا ہے عمران خان رو رہے ہیں ۔ عمران خان مایوس چہرے کے ساتھ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہیں۔ حیران ہیں کہ کرپشن کے خلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو سی پیک دے رہے ہیں۔ اندھیروں سے نکال رہے ہیں۔ نواز شریف ملک میں امن لوٹا رہے ہیں ۔ معاشی استحکام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2013ء میں ملک میں ’’اوئے‘‘ کی سیاست کی نئی روایت ڈالی۔

الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کی غلیظ زبان کا نوٹس لیا۔ عمران خان اپنی بے نام جائیداد کا جواب دیتے ہوئے بھی اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں۔ ادارو ں کو بدنام کرنے اور دبائو میں لانے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نلکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اعتزاز احسن نے ملکی دفاع کرنے والوں کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ملک کا فخر ہیں۔ سیاستدان صوبوں میں عوام سے 2013ء میں کئے گئے وعدے پورے کریں۔ ہم یو ٹرین لیتے ہیں نہ غلط بیانی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے استحقاق کے باوجود خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ مخالفین جانتے ہیں کہ کارکردگی کے لحاظ سے ان کے ہاتھ خالی ہں۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی ‘ فساد اور انتشار کے باوجود حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے۔ تحریک انصاف 2013ء سے احتجاج میں ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھا لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات