ملزم نے عمیر شہاب کے قتل کے لیے رسی اور دستانے پہلے سے خرید رکھے تھے۔ ذرائع

ایس پی کلفٹن نے عمیر شہاب کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملے کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) :کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمیر شہاب کو قتل کر دیا گیا۔  جس کے بعد پولیس نے قتل کرنے والے ملزم سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم فقیر محمد نے عمیر شہاب کے قتل کے لیے رسی اور دستانے پہلے سے خرید رکھے تھے۔ملزم نے مقتول عمیر شہاب کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کی اہلیہ کے کمرے کے سوئچ بورڈ پر خون کے نشانات ہیں۔ ایس پی کلفٹن اسد ملہی نے مقتول کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملے کی تردید کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ فقیر محمد 6 ماہ کے لیے ڈی آئی جی پشاور کے بنگلے پر تعینات ہوا تھا۔ گذشتہ شب فقیر محمد کی آخری ڈیوٹی تھی اور صبح اسے کشمور جانا تھا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق قتل کی واردات رات 12 بجے کے بعد ہوئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ عمیر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :